ایم کیو ایم ملیر کے سابقہ یونٹ انچارج محمد عرفان نے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ فنکشنل میں شمولیت اختیار کر لی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم ملیر کے سابقہ یونٹ انچارج محمد عرفان نے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ فنکشنل میں شمولیت اختیار کر لی ہے فنکشنل مسلم لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار رحیم سے محمد عرفان نے ملاقات کے دوران کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ سندھ کے تمام رہنے والے پیر صاحب پگارا کی سربراہی میں متحد ہو جائیں ۔شہریوں کی عزت نفس اور مساوی حقوق حاصل کرنے کیلیے ضروری ہے کہ نفرت سے پاک فضاء قائم کی جائے۔ ایم کیو ایم ملیر کے یونٹ 101 کے سابقہ یونٹ انچارج محمد عرفان نے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کی اصول پرستی اور عوامی مسائل کے حوالے سے پالسیوں کو سرہاتے ہوئے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ ایسی پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں جو بے داغ ہے اور سندھ میں بلا کسی تفریق اور تعصب کے سب کو ساتھ لیکر عوامی مسائل حل کرنا چاہتی ہے۔ سردار عبدالرحیم نے اس موقع پر محمد عرفان اور ان کے ساتھیوں کو پارٹی میں شمولیت پر مبارک باد دی اور کہا کہ کراچی میں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ کراچی کے عوام 7محب وطن قیادت کے زیر اثر بھائی چارے کی فضأ قائم کرکے باہمی اتحاد کے ساتھ صوبہ سندھ اور پاکستان میں اپنا
کلیدی کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں