شیخ محمد طا رق ایف پی سی سی آئی کی پاکUKبز نس کونسل کے چیئر مین نا مزد

شیخ محمد طا رق ایف پی سی سی آئی کی پاکUKبز نس کونسل کے چیئر مین نا مزد

کراچی(13جولائی 2019 ) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر زآف کامر س اینڈ انڈسٹر ی کے صدر میاں انجم نثار نے شیخ محمد طارق کو ایف پی سی سی آئی کی پاک UKبز نس کو نسل کا چیئر مین نا مز د کردیا۔ شیخ محمد طا رق پاکستان کے ممتا ز بز نس مین ہیں جن کے UKکی بز نس کمیو نٹی کے ساتھ بہت اہم تعلقا ت ہیں۔ شیخ محمد طارق اس بز نس کو نسل کو فعال کر نے کے ساتھ ساتھ پاکستان اور UKکی بز نس کمیونٹی کے در میان مسائل بھی حل کر یں گے اور دو نو ں ممالک کے در میان تجا رت کو فروغ دیں گے۔ اس کے دور میں دو نوں ممالک کے در میان سر ما یہ کاری، جو ائنٹ وینچر اور وفود کے تبا دلے کے ساتھ نما ئشوں میں شر کت میں بھی اضا فہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ بر طا نیہ پاکستان کا اہم بڑا تجا رتی پا رٹنر ہے اور تیسرا بڑا پاکستان کی برآمدات کا پا رٹنر ہے دو نو ن ممالک کے در میان تجا رت اس وقت 2.04ارب پا ؤنڈ ہے جو کہ پاکستان کے مفاد میں ہے۔ بر طا نیہ نے پاکستان میں بھی بڑ ی سر مایہ کاری کی ہے خاص طور پر ٹیلی کمیو نیکشن، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ایگری کلچر، صحت، ہا ئیرایجوکیشن، اسکل ڈویلپمنٹ اور سماجی شعبے ہیں۔ بر طا نیہ کی آرگنا ئز یشن Her Majesty ریو نیو اور کسٹم نے شیخ محمد طا رق جو کہ پاکستان کے معروف بز نس اور پاکستان کسٹم ایجنٹ کے ممبر ہیں کو کسٹم ڈیکلیئریشن کی فا ئلنگ سر وسز کے لیے جنوری 2021سے رجسٹر ر کر لیاہے۔

ڈاکٹر اقبال تھہیم
سیکر یٹر ی جنرل ایف پی سی سی آئی