نیب کااحتساب عدالت سے آصف زرداری کا کلفٹن کراچی کا گھرمنجمد کرنے کی استدعا

آصف زرداری کے خلاف 8 ارب روپے کی مشتبہ ٹرانزیکشن پر نیب تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ، نیب کے مطابق ٹھوس شواہد ہیں کہ آصف زرداری نے کلفٹن کراچی کا گھر کرپشن سے بنایا، گھر کی خریداری کیلئے آصف زرداری کے اسٹینوگرافر نے رقم دی ۔
نیب کے موقف کے مطابق آصف زرداری کو کلفٹن کراچی گھرکا سوالنامہ دیا جس کا کوئی جواب نہ دیا گیا، اسٹینوگرافر مشتاق کے اکاؤنٹ سے گھر کی خریداری کیلئے 15 کروڑ ادا کیے گئے، آصف زرداری کلفٹن کراچی میں خود گھر کی خریداری کا کوئی ثبوت نہیں دے سکے۔ نیب کے مطابق سٹینو گرافر مشتاق کو شامل تفتیش کرنے کی کوشش کی جو فرار ہو گیا، نیب نے احتساب عدالت سےآصف زرداری کا کلفٹن کراچی گھر منجمد کرنے کی استدعا کر دی

Courtesy gnn news