پاکستان کے دیگر صوبوں میں کورونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت سندھ سے کم ہے

کرونا وائرس کی صورتحال پر اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کے دیگر صوبوں میں کورونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت سندھ سے کم ہے ۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ سندھ میں فی ملین 12004 ٹیسٹ کیئے گئے جو سب سے بڑی تعداد ہے جبکہ پنجاب میں فی ملین ٹیسٹ 5427 ، خیبرپختونخوا میں 4952 اور بلوچستان میں 4348 ٹیسٹ ہوئے سندھ حکومت کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے پوری تندہی سے کام کر رہی ہے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ دیگر صوبوں میں ٹیسٹنگ کی استعداد کم ہے جس کی وجہ سے کیسز کم رپورٹ ہو رہے ہیں سندھ حکومت کی کرونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت پاکستان کے دیگر صوبوں سے بہت زیادہ ہے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ ہمیں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اجتماعی کوششوں کو بروئے کار لانا ہوگا کرونا وائرس کی وباء عالمی سطح پر مہیب صورت اختیار چکی ہے