ہانیہ عامر کی بھارتی گانے کی دُھن بجانے کی ویڈیو وائرل

اداکارہ ہانیہ عامر نے مشہور بھارتی گانا ’جب کوئی بات بِگڑ جائے‘ کی دُھن بجائی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ہانیہ عامر نے اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اداکارہ Accordion پر مقبول ترین بھارتی گانا ’جب کوئی بات بِگڑ جائے ‘کی دُھن بجاتی نظر آرہی ہیں
ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے ہانیہ عامر نے بتایا کہ ’بچپن میں اُن کی والدہ نے اُنہیں پیانو پر اِس گانے کی دُھن بجانا سیکھائی تھی اور آج دوبارہ سے وہ یہ دُھن بجا کر بے حد خوشی محسوس کر رہی ہیں۔‘

ہانیہ عامر نے اپنی والدہ کے لیے لکھا کہ ’میں بعض اوقات یہ سوچتی ہوں کہ جس خوبصورتی سے میری امّی میرا خیال رکھتی ہیں کیا میں بھی ویسے ہی اُن کا خیال رکھ سکوں گی۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’واقعی میں ماں اللّہ تعالیٰ کی سب سے عظیم نعمت ہے وہ ہمیشہ اپنے بچوں کو اُن کی ضرورت سے زیادہ ہی دیتی ہے۔‘

اداکارہ کی اِس ویڈیو کو صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور صرف ایک دن میں اِس ویڈیو کو اب تک 2 لاکھ سے افراد دیکھ چکے ہیں۔
اِس سے قبل پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار حمز ہ علی عباسی نے گیٹار پر اپنی اہلیہ نیمل خاور کے لیے اُن کے پسندیدہ ہسپانوی گانے ’دے اوسوائی آلا کوئیکا‘ کی دُھن بجائی تھی جس کی ویڈیو نیمل خاور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھی۔

واضح رہے کہ گانا ’جب کوئی بات بِگڑ جائے، جب کوئی مشکل پڑ جائے‘ مشہور بھارتی فلم ’جُرم‘ کا ہے، یہ فلم سال 1990میں ریلیز کی گئی تھی جبکہ اِس گانے کے گلوکار کمار سانو ہیں