واٹربورڈ میں نافذ رین ایمرجنسی کے دوران شہریوں کی فراہی ونکاسی آب سے متعلق سیکڑوں شکایات کا خاتمہ کردیا گیا

اتوار 12 جولائی 2020
کراچی ( ) وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات پر واٹربورڈ میں نافذ رین ایمرجنسی کے دوران شہریوں کی فراہی ونکاسی آب سے متعلق سیکڑوں شکایات کا خاتمہ کردیا گیا ہے، واٹربورڈ کے عملے نے ہالیجی کنڈیوں میں پیدا ہونیو الے رساؤ کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ خوردروپودوں جھاڑیوں کو صاف کرکے پانی کی فراہمی بہتربنادی ہے، شہر کے سو سے زائد مقامات پر بارشوں کے باعث پیدا ہونے والے نکاسی آب کے مسائل بھی نمٹاکرسیوریج کے پانی کا بہاؤبہتر کردیا ہے جبکہ فراہمی آب کی متعدد لائنیں تبدیل اور لاتعداد لیکیجز ختم کرکے پانی کا رساؤ روک دیا گیا ہے،چیف انجینئر،واٹر،سیوریج،الیکٹریکل اینڈ مکینیکل وبلک نے شہر ومضافات کے دورے کرکے جاری کام کا جائزہ لیا،تنصیبات کا معائنہ کیا،تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان کی زیرنگرانی واٹربورڈ کے عملے نے رین ایمرجنسی کے دوران ہفتہ اور اتوار کو بھی شہر سے فراہمی ونکاسی آب کے متعددمسائل نمٹادیئے ہیں،واٹربورڈ کی جانب سے بڑابورڈ پاک کالونی میں 4انچ قطر کی پانی کی لائن بچھادی گئی ہے،اپسرا اپارٹمنٹ لیاقت آباد میں مین سیور کو صاف کرکے علاقہ سے سیوریج اوورفلو کا خاتمہ جبکہ لیاقت آباد تھانہ کے قریب دھنسنے والی 24انچ قطر کے ٹرنک سیور کی تبدیلی کا کام شروع کردیا گیا ہے،بیت المکرم مسجد گلشن اقبال میں سیوریج اوورفلو کی شکایت کے تدارک کیلئے واٹربورڈ کے عملے نے ہنگامی بنیادوں پر رات بھر کام کرکے سیوریج کے پانی کا بہاؤ روک دیا ہے،جاوید نہاری گلبرگ بلاک 15اور 14میں سیوریج اوورفلو کا خاتمہ کیا گیا،عوامی کالونی لانڈھی میں سیوریج کے پانی کی نکاسی کیلئے سیوریج لائن بچھادی گئی ہے جبکہ یوسی 24میں مشینوں کے md water board asad ullah khanذریعے سیوریج لائنوں کی صفائی کی گئی،گلشن اقبال کے مختلف علاقوں میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب نکاسی آب کے متعدد مسائل حل کیئے گئے،نارتھ کراچی سیکٹر5ایم میں 12انچ قطر کا والونصب کرکے علاقہ میں پانی کی فراہمی بہتر کی گئی،بلدیہ ٹاؤن سیکٹر8بی میں پانی کی لائن سے رساؤ کا خاتمہ کیا گیا،گلشن ضیا، لیاقت چوک میں سالوں پرانی ناکارہ ہوجانے والی “8 انچ ڈایا سیوریج لائن کو تبدیل کردیا گیا، گھاروکریک کے مقام پر ہالیجی اولڈ کنڈیوٹ میں ہونے والے لیکج کا خاتمہ کرکے پانی کا ضیاع روک دیا گیا،اویس کرنی پل کے مقام پر ہالیجی کنڈیوٹ کے قریب اگنے والی جھاڑیوں کو صاف کرکے پانی کا بہاؤ بہتر کیا گیا،سرجانی ٹاؤن کریمی چورنگی کے قریب 12انچ قطر کی فراہمی آب کی لائن کی مرمت کی گئی،حبیب بنک چورنگی کے قریب پانی کی فراہمی میں بہتری کیلئے بوسٹرنصب کیا گیا،اکبر روڈ صدر میں دھنسے والی سیوریج لائن کی تبدیلی کا کام کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے،شاہ فیصل ٹاؤن پمپ ہاؤس میں 18انچ قطر کی لائن سے رساؤ کا خاتمہ کردیا گیاہے،لیاقت آباد ڈاکخانہ پل کے نیچے دھنسنے والی 27انچ قطر کی سیوریج لائن کو تبدیل کیا جارہا ہے،گلبرگ ٹاؤن محمدی کالونی میں سیوریج لائنوں کو مشینوں کے ذریعہ صاف کردیا گیا ہے،فدا حسین شیخ روڈ لیاری اور سرجانی سیکٹر4بی میں 24 انچ قطر کی سیوریج لائن کو صاف کرکے نکاسی آب کے مسائل حل کردیئے گئے ہیں،شاہ فیصل بلاک 5رضاچوک کے نزدیک 10انچ قطر کی فراہمی آب کی لائن سے رساؤکا خاتمہ کیا گیا،نارتھ کراچی سیکٹر 7میں دومقامات سے دھنسنے والی 12انچ قطر کی سیوریج لائن کی تبدیلی کا کام جاری ہے،اورنگی بلوچ گوٹھ میں سیوریج اوورفلو کی شکایت کا خاتمہ کردیا گیا،ملیر ماڈل زون ملیر ہالٹ میں 18انچ قطر کی مرمت کرکے لائن میں پیدا ہونے والے رساؤ کے خاتمہ کیلئے کام جاری ہے،پی ای سی ایچ ایس بلاک 6میں پانی کی فراہمی میں بہتری کیلئے 4انچ قطر کی پانی کی لائن بچھادی گئی ہے ،شیر شاہ کباڑی مارکیٹ یوسی 7میں بارشوں کے باعث ٹوٹنے والے مین ہولز کورکو تبدیل کردیا گیا ہے،للی برج کلفٹن کے قریب 18انچ قطر کی پانی کی لائن میں پیدا ہونے والے رساؤ کے خاتمہ کیلئے واٹربورڈ کا عملہ ہنگامی بنیادوں پر کام کررہا ہے،دریں اثنا واٹربورڈ کے چیف انجینئر واٹرغلام قادر عباس،چیف انجینئر سیوریج سعید شیخ،چیف انجینئر بلک ظفر پلیجو،چیف انجینئر الیکٹریکل ومکینیکل واٹرانتخاب راجپوت نے شہر ومضافات کے دورے کرکے جاری کام کا جائزہ لیا،تنصیبات کا معائنہ کیا اورماتحت عملے کو ضروری ہدایات دیں۔
ہینڈآؤٹ نمبر((08-12-pro/kwsb/,07/2020
رضوان حیدر
انفارمیشن اینڈپبلک ریلیشنز آفیسر،
کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ