چیئرمین ڈی ایم سی کورنگی نے کراچی پریس کلب کو بطور گرانٹ5 لاکھ روپے کا چیک دیا

چیئرمین ڈی ایم سی کورنگی نے کراچی پریس کلب کو بطور گرانٹ5 لاکھ روپے کا چیک دیا
کراچی پریس کلب کے لئے ڈی ایم سی کورنگی نے بجٹ میں 10 لاکھ روپے سالانہ مختص کر دیئے ہیں۔سید نیئررضا
 کراچی پریس کلب کے لیے رقم مختص کرنے میں ڈسی ایم کورنگی کی دیگر ڈی ایم سیز بھی تقلید کریں گی، سیکرٹری کراچی پریس کلب ارمان صابر
کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین ڈی ایم سی کورنگی سید نیئر رضا نے کراچی پریس کلب کو 5 لاکھ روپے کا چیک دیتے ہوئے اعلان کیاہے کہ کراچی پریس کلب کے لئے ڈی ایم سی کورنگی نے بجٹ میں 10 لاکھ روپے سالانہ مختص کر دیئے ہیں جبکہ مزید 10 لاکھ روپے کراچی پریس کلب کے ان ممبرز کو دیئے جائیں گے جو کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہیں۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روزکراچی پریس کلب کے دورے کے دوران کہی۔ ڈی ایم سی کورنگی کی جانب سے ایل ڈی لائٹ بھی پریس کلب کودی گئی ہیں جن کو آن کرکے سیدنیئر رضا نے افتتاح کیا۔اس سے قبل ڈی ایم سی شرقی معید انور کے تعاون سے کلب کے بیک یارڈ میں اینوی کریٹ کا فرش بچھایا گیا تھا جبکہ کلب نے ماحولیاتی بہتری میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے چیئرمین ڈی ایم سی غربی اظہارالدین احمدکے تعاون سے مختلف اقسام کے پودے لگائے۔اس موقع پر چیئرمین ڈی ایم سی کورنگی سید نیئر رضا، چیئرمین ڈی ایم سی شرقی معید انور، چیئرمین ڈی ایم سی غربی اظہارالدین احمداور چیئرمین ڈی ایم سی وسطی ریحان ہاشمی نے اپنے خطاب میں کلب کے جمہوری اور آزادی اظہار رائے کے کردار کو سراہا اور اپنے تعاون کو جاری رکھنے کی مکمل یقین دہانی کرائی۔سیکرٹری کراچی پریس کلب ارمان صابر نے چاروں چیئرمین کے بھرپور تعاون کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ کراچی پریس کلب کے لیے رقم مختص کرنے میں ڈسی ایم کورنگی کی دیگر ڈی ایم سیز بھی تقلید کریں گی۔
عبدالرحمن
0321-2115504
سیکرٹری
پریس اینڈ پبلی کیشنز کمیٹی
کراچی پریس کلب