چئیرمین قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا وزیراعظم عمران خان کو خط،

چئیرمین قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا وزیراعظم عمران خان کو خط،

سینیٹر رحمان ملک کا وزیراعظم سے فوری طور پر محدود کرفیو لگانے اور آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مطالبہ،

سینیٹر رحمان ملک نے کورونا وائرس کنٹرول کرنے کیلئے دس اہم سفارشات پیش کئے ہیں،

جولائی اور اگست میں کورونا کے مریضوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوسکتا ہے، سینیٹر رحمان ملک


بغیر کسی تاخیر کے کورونا وائرس کیخلاف ایس او پیز کے نفاذ کے لئے فوج کے زیرانتظام کرفیو نافذ کیا جائے، سینیٹر رحمان ملک

جولائی ، اگست ، اور ستمبر 2020 کے مہینوں کیلئے ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کیا جائے، سینیٹر رحمان ملک

ایمرجنسی قوانین لائے جائے جو ادوایات کی ذخیرہ اندوزی و جعل سازی کرنے والوں کیخلاف سخت سزائیں تجویز کرے، سینیٹر رحمان ملک

ٹی وی چینلز کو ہدایت کی جائے کہ ان جرائم میں گرفتار اور سزا سزا پانے والے افراد کی خبریں دیں، سینیٹر رحمان ملک

کوویڈ 19 کے مریضوں کے فوری و بڑے پیمانے پر علاج معالجے کیلئے عارضی طبی مراکز قائم کیے جائے، سینیٹر رحمان ملک

کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لئے چین سے مزید ڈاکٹرز و نرسز بھیجنے کی درخواست کی جائے، سینیٹر رحمان ملک

کورونا وئارس کے مریضوں کے علاج کیلئے تمام ضروری دوائیوں و آلات کی وافر فراہمی یقینی بنایا جائے، سینیٹر رحمان ملک

کورونا وائرس کے علاج کے لئے ضروری ادویات و آلات کو ٹیکس و ڈیوٹی سے عارضی طور پر مستغنی قرار دی جائے، سینیٹر رحمان ملک

ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے لئے حفاظتی کٹس کی درآمد اور لوکل پروڈکشن پر پابندیاں ختم کی جائے، سینیٹر رحمان ملک

ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاپ کے رسک الاؤنس اور تنخواہوں میں سو فیصد تک اضافہ کیا جائے، سینیٹر رحمان ملک

ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل سٹاپ جو کرونا مریضوں کا علاج کرتے شہید ہوجاتے ہیں انکو پولیس کے برابر معاوضے کا اعلان کیا جائے، سینیٹر رحمان ملک

عید الاضحی کے موقع پر ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کے لئے خصوصی انتظامات کیے جائے، سینیٹر رحمان ملک

عیدالاضحی پر بڑے اجتماعات سے کورونا وائرس کے پھیلنے کا خطرہ کئی گنا بڑھ جائیگا، سینیٹر رحمان ملک