آسٹریلیا میں سیل نے سیاحوں کی مچھلی چھین لی

یوں تو آپ نے منہ سے نوالہ چھیننے کی کہاوت سنی ہی ہوگی لیکن اس کہاوت کا عملی مظاہرہ آسٹریلیا میں دیکھا گیا جس نے لوگوں کو حیران کردیا۔

آسٹریلیا کے شہر ملبورن کے سمندر پر ایک فیملی کشتی پر سیر کرنے نکلی اور شوقیہ مچھلی پکڑنے میں مصروف تھی
سیاحوں نے ایک مچھلی جال میں پکڑی اور اُوپر لارہے تھے کہ اچانک سیل آئی اور اُچھل کر سیاحوں کے سامنے سے مچھلی کو چھین کر لے گئی۔

یوں مچھلی کو سیل کو ہڑپ کرتا دیکھ سیاح ہکا بکا رہ گئے جبکہ یہ ویڈیو وائرل ہوچکی ہے