108

رحیم یار خان کی 16 سالہ خواجہ سرا میڈم شیلا کی سالگرہ | رپورٹ: صدف رانا

رحیم یار خان کی 16 سالہ خواجہ سرا میڈم شیلا کی سالگرہ 18 اپریل کو مقامی میرج لان میں منعقد کی جا رہی ہے۔ سالگرہ تقریب کے اعلی سطح انتظامات جاری ہیں۔ سالگرہ کی تقریب کے لیے ڈی پی او رحیم یار خان نے فول پروف سکیورٹی کی منظوری دے دی۔ سکیورٹی کے لئے ایک ڈی ایس پی اورایک ایس ایچ او کی نگرانی میں پانچ محکموں سپیشل برانچ، سول ڈیفنس، ٹریفک ،پولیس اور وائریس کنٹرول روم کے انچارچ کے علاوہ 20 سکیورٹی گارڈ تعنیات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ واک تھروگیٹ اور خفیہ کیمرے بھی نصب کئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں