مہوش حیات نے نامناسب جواب دینے والی صارف کی کلاس لے لی

تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے نامناسب جواب دینے والی صارف کی کلاس لے لی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ادکارہ نے والدین سے پولیو کے قطرے لازمی پلانے کی اپیل کرتی ایک ویڈیو شیئر کی جس کے جواب میں فائزہ نامی ایک صارف نے انتہائی نامناسب الفاظ استعمال کرتے ہوئے اداکارہ کو جواب دیا۔

فائزہ نامی صارف نے اداکارہ کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ کاش یہ بات آپ کے والدین کو بھی کوئی بتادیتا تو آج آپ بھی نارمل ہوتیں
اداکارہ نے صارف کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’کاش کہ آپ کے والدین نے آپ کو تھوڑی تمیز سکھائی ہوتی، تو آپ بھی طور طریقوں اور ادب و آداب سے واقف ہوتیں۔

واضح رہے کہ مہوش حیات نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر عمر بھر کی معذوری سے بچائیں اور انہیں خوشحال مستقبل فراہم کریں۔
ٹوئٹر پر شیئر کردہ ویڈیو میں اداکارہ نے کہا کہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں اور انہیں خوشگوار زندگی جینے کا موقع دیں۔

مہوش حیات نے کہا کہ کورونا کی کوئی ویکسین نہیں ہے، لیکن پولیو جیسی بیماریوں کی تو ہ