انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری ساؤتھ ہیمپٹن ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا، انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 8 وکٹ پر 284 رنز بنا کر ویسٹ انڈیز پر 170 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ نے 15 رنز بغیر کسی نقصان سے اننگز آگے بڑھائی، زیک کراولے نے 76 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ ڈوم سیبلی نے 50، بین اسٹوکس نے 46 اور روری برنز نے 42 رنز بنائے۔

انگلینڈ نے دن کے اختتام تک 8 وکٹ پر 284 رنز بناکر ویسٹ انڈیز پر 170 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے شنین گبیریل نے 3، روسٹن چیز اور جوزف نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا