مشہور گلوکار عطااللہ عیسی خیلوی اسپتال میں زیر علاج | رپورٹ: صدف رانا لاہور

پاکستان کے مایہ ناز مشہور گلوکار عطااللہ عیسی خیلوی ان دنوں ناسازی طبیعت کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ان کے پرستار ان کی صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں ۔ڈاکٹروں کے مطابق علاج سے ان کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے ۔فی الحال انہیں ہسپتال میں داخل رکھا جائے گا ۔جیسے ہی طبیعت بہتر ہوگی انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔