تاریخ میں پہلی بار 15 کمرشل بینکوں پر بھاری جرمانے

صارفین کی معلومات نہ رکھنے اور فارن ایکسچینج قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے پر اسٹیٹ بینک کی جانب سے پندرہ کمرشل بینکوں پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔

جرمانے اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنانسنگ سے متعلق بھی کیے گئے، 15 بینکوں پر قوانین کی خلاف ورزی پر 1 ارب 68 کروڑ روپے کے بھاری جرمانے کیے، بینکوں پر مارچ سے جون 2020 کے دوران جرمانے کئے گئے ہیں

۔ مسلم کمرشل بینک پر قوانین کی خلاف ورزی پر 15کروڑ84لاکھ روپے کا جرمانہ ہوا۔ جبکہ نیشنل بینک پر 26کروڑ98لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

اسی طرح بینک آف پنجاب پر 28کروڑ63لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ ہوا، یونائیٹڈ بینک پر 13کروڑ 70لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ پابندیوں میں دیگر بینکس بھی شامل ہیں۔

Courtesy Ary News