‘پاکستان کی مالی مشکلات جلد ختم ہونے والی ہیں’

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کہتے ہیں کہ پاکستان کی مالی مشکلات جلد ختم ہونے والی ہیں۔حالات بہت جلد ایسے ہوں گے جیسے کورونا سے پہلے تھے۔

آج نیوز کے پروگرام روبرو میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم تاریخی معاشی بحران سے گزررہے ہیں۔اگر شرح سود کم نہ ہوتی تو لوگ مشکل میں آجاتے۔مہنگائی کا طلب بڑھنے سے کوئی تعلق نہیں۔ہم نے بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کرلیا تھا۔

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے زرمبادلہ پر کہازرمبادلہ میں اضافہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ میں کمی سےہوا۔ جتنا پیسا دوست ممالک نےدیا اتنا ہی قرضےمیں لوٹادیا۔ایکسپورٹس کی وجہ سےکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھتاہے۔ شرح سود کم کرکے7فیصدپرلےآئےہیں۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کورونا کو بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہاکورونا آیا تو کئی لوگ بے روزگار ہوگئے۔ریسٹورنٹ، شاپنگ سینٹرز بند ہونے سے آمدنی متاثرہوئی۔تاہم اسٹیٹ بینک کی اسکیم سےبیروزگاری پرقابو پالیا گیا

Courtesy AAj NEWS