پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما طاہر ملک نے کراچی میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کو خط

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما طاہر ملک نے کراچی میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کو خط

وزیر اعظم عمران خان کراچی میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیں۔ طاہرملک

Tahir Malik=PTI

شہریوں اور سیاسی جماعتوں کے مسلسل احتجاج کے باوجود کے الیکٹرک کے نا اہل انتظامیہ کے کان میں جوں تک نہیں رینگ رہی۔طاہر ملک

کراچی، 10 جولائی: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما طاہر ملک نے کراچی میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھ دیا۔ طاہر ملک نے خط میں موقف اختیار کیا کہ کے الیکٹرک کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کر رہی ہے۔ شہری ماہانہ بجلی کے بل ادا کر رہے ہیں۔ ماہانہ بل کی ادائیگی کے باوجود 8 سے 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں طاہر ملک کا کہنا تھا کہ بجلی کے بحران سے شہری سخت اذیت میں مبتلا ہیں۔اپنے گھروں میں قرنطینہ میں بیٹھے مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔شہریوں اور سیاسی جماعتوں کے مسلسل احتجاج کے باوجود کے الیکٹرک کے نا اہل انتظامیہ کے کان میں جوں تک نہیں رینگ رہی۔ کے الیکٹرک کا اربوں روپے کے بل لینے کے باوجود کراچی کے شہریوں کے ساتھ یہ رویہ انتہائی افسوس ناک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کے بحران کے سبب پانی کی فراہمی بھی متاثر ہو رہی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیں۔ اہلیان کراچی بجلی کے بحران کے حل کے لیے وزیر اعظم سے امید لگائے بیٹھے ہیں۔ طاہر ملک نے مزید کہا کہ شہر میں ایک طویل عرصے سے پانی جا بحران ہے۔ سمندر کنارے بسے شہرکراچی کے باسی پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں، مگر آج تک پانی کے بحران کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا۔ کراچی کے شہریوں کو صرف پاکستان تحریک انصاف سے امید ہے اور وہ پر امید ہیں کہ وزیر اعظم پاکستان ان معاملات کا نوٹس لیں کر انکا بہتر حل نکالیں گے۔

جاری کردہ
میڈیا سیل پی ٹی آئی سندھ
03232121127