عزیر بلوچ کے سرکی قیمت کیوں ختم کی گئی؟ اس سے بھتے کون لیتاتھا؟

پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق رہنما، سابق سپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ میں نےسنا تھا کہ عزیر بلوچ بھتےلیتا ہے لیکن کیاکوئی عزیربلوچ سے بھی بھتہ لے سکتاتھا؟ انہوں نے سوال کیا کہ عزیر بلوچ کے سرکی قیمت کیوں ختم کی گئی؟ اس سے بھتے کون لیتاتھا؟ امریکا سے فون کرکے جلسے کون کراتا تھا۔


مختلف پارٹیاں جرائم پیشہ افراد کو استعمال کرتی رہیں۔ذوالفقار مرزا نے 2011کے آغاز میں ہی استعفادے دیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم بات کرینگے تو پیپلزپارٹی کی لیڈرشپ مشکل میں آجائیگی۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ کو عدالت میں لایاجائے اور سوالات پوچھےجائیں، پوچھا جائے کہ عزیر بلوچ کے سرکی قیمت کیوں ختم کی گئی؟ یہ بھی پوچھا جائے عزیرسے بھتے کون لیتاتھا؟ ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار مرزا نے اپنی فیملی کو خطرے میں ڈالا،ہماری فیملی نے کھویا ہے،


پایا کچھ نہیں ہے،کراچی اور سندھ میں جو بھی واقعات ہوتے تھے ذوالفقارمرزا اپنی ذمہ داری سمجھتے تھے، جیو نیوز کے رپورٹر ولی بابر تو کسی سیاسی جماعت کےنہیں تھے،ان کےلیے ذوالفقارمرزانےکیوں آوازاٹھائی؟آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور سے متلعق فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ فریال تالپور کو کیا ضرورت پیش آئی کہ وہ عزیربلوچ کےگھر چلی گئیں؟ فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ سیاست میں مجھے بینظیر بھٹو لے کر آئی تھیں،مجھے بےنظیر بھٹو نے ٹکٹ دیا اور جب مجھے اسپیکرقومی اسمبلی کی پیشکش ہوئی تو میں نے اس وقت بھی انکار کیاتھا۔

انہوں نے کہا کہ کافی عرصے سے خاموش تھی لیکن اب مزید زبان بند رکھناممکن نہیں ہے۔ جب ہم بات کریں گے تو پیپلزپارٹی کی لیڈرشپ مشکل میں آجائیگی
urdupoint-report