صدف زہرہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی

راولپنڈی میں قتل ہونے والی سوشل میڈیا بلاگر علی سلمان کی اہلیہ صدف زہرہ کے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ موصول ہوگئی ہے۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق 38 سالہ صدف زہرہ کی ہلاکت 29 جون کی دوپہر 2 بجے ان کی رہائش گاہ پر واقع ہوئی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا کہ صدف زہرہ کے دائیں گال پر نشان، ہونٹ سوجے ہوئے اور چہرے پر نیلے نشان موجود ہیں جبکہ لاش کےخون، جگر، گردے اور معدے کے نمونے فارنزک لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں۔

موت کی وجہ سے متعلق حتمی رپورٹ فارنزک لیبارٹری کے نتائج کے بعد اخذ کی جائے گی، ابتدائی جائزہ میں صدف زہرہ کی موت کا سبب دم گھٹنا معلوم ہوتا ہے
jang-report