پاک فضائیہ کے ایک ائیر آفیسر کو ائیر مارشل اوردس افسران کو ائیر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی

حکومتِ پاکستان نے پاک فضائیہ کے ایک ائیر آفیسر کو ائیر مارشل اوردس افسران کو ائیر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی.

10 جولائی2020:۔ حکومت پاکستان نے ائیر وائس مارشل عامر مسعود کو ائیر مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی ہے جبکہ دس ائیر کموڈورز کو ائیر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی ہے۔جی ڈی پی برانچ سے ترقی پانے والے افسران میں ائیر وائس مارشل عامر راشد،ائیر وائس مارشل سید فواد مسعود حاتمی،ائیر وائس مارشل محمد جمال ارشد،ائیر وائس مارشل ظفر اسلم،ائیر وائس مارشل محمد سرفراز، ائیر وائس مارشل کاظم حماد اور ائیر وائس مارشل شکیل غضنفر شامل ہیں۔ جبکہ پاک فضائیہ کی انجنئیرنگ برانچ سے ائیر وائس مارشل عرفان ظہیر، ائیر وائس مارشل آصف مقصود اور ائیر وائس مارشل محمد عامر حیات بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔

ترجمان پاک فضائیہ