وزیراعظم نے کارکردگی نہ دکھانے والوں کو گھر کی راہ دکھانے کی ٹھان لی

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ترجیحات تبدیل کرتے ہوئے کارکردگی کےمعاملے پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا بریفنگ نہیں، اپنی ٹیم کی کارکردگی دیکھوں گا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق روایتی حربے ختم ہوگئے ہیں ، وزرا، مشیران اور معاونین کواب کارکردگی دکھاناہوگی جبکہ سیکریٹریز، بیوروکریسی اور اداروں کے سربراہان کو کارکردگی سے جانچا جائے گا ، حکومتی فیصلوں پرکتناعمل ہوا؟وزرا و دیگرکو حقائق بتانا ہوں گےوزیراعظم نے کارکردگی نہ دکھانے والوں کوگھرکی راہ دکھانےکی ٹھان لی ہے اور حکومتی امورمیں تاخیری حربے دکھانے والوں کو رعایت نہ دینے کا فیصلہ، کیا ہے۔

محکموں،وزارتوں کی بریفنگ کےاعدادوشماروزیراعظم نےڈائری میں ریکارڈکررکھےہیں، وزیراعظم نےدونوں ڈائریاں کھول لیں اور تاخیری حربوں پر کئی افسران کی سرزنش بھی کی ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نےواضح کردیا ہے کہ حکومتی امور میں کوتاہی برداشت نہیں

Courtesy Ary news