ناصر جمشید کی اہلیہ کو انگلش کرکٹر کرس ووکس کا خصوصی انداز میں خراج تحسین

ندن : انگلش آل راؤنڈر کرس ووکس نے کرونا وائرس کیخلاف فرنٹ لائن پر جنگ لڑنے والی پاکستانی نژاد برطانوی ڈاکٹر ثمرہ افضل کے نام والی شرٹ پہن کر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹر کرس ووکس نے کرونا وائرس کیخلاف فرنٹ لائن پر جنگ لڑنے والی ناصر جمشید کی اہلیہ پاکستانی نژاد برطانوی ڈاکٹر ثمرہ افضل کے نام والی شرٹ پہن کر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرونا وائرس کے خلاف لڑنے والے طبی عملے کی خدمات کے اعتراف میں مہم شروع کی گئی ہے
یہ مہم ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز سے قبل شروع کی گئی جس میں پاکستانی کرکٹر ناصر جمشید کی اہلیہ ڈاکٹر ثمرہ افضل کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

اس مہم کے دوران انگلش ٹیم کے کھلاڑی طبی عملے کے ناموں والی شرٹس ٹریننگ کے دوران پہن کر ان کی خدمات کا اعتراف کر رہے ہیں
کرس ووکس کی تصاویر سامنے آنے کے بعد ڈاکٹر ثمرہ افضل نے ایک ٹوئٹ میں خوشی کا اظہار کیا، ڈاکٹر ثمرہ کا کہنا ہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے ان کی خدمات کو سراہا جانا میرے لیے اعزاز اور خوشی کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب سے خاص بات یہ ہے کہ میرے فیورٹ کرکٹر نے میرے نام والی شرٹ پہنی، ڈاکٹر ثمرہ کے ٹوئٹ کے بعد انگلش کرکٹر نے بھی ٹوئٹر پر ہی جواب دیا۔

کرس ووکس نے ٹوئٹر پر انہیں جواب دیتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے کرونا وائرس کیخلاف جنگ میں قربانیاں دیں، ان کیلئے یہ ایک معمولی سا اقدام ہے۔ کرس ووکس نے ڈاکٹرز ثمرہ کو مخاطب کر کے کہا کہ مشکل وقت میں سخت محنت جاری رکھنے پر آپ کا شکریہ