عمران عباس کا امن و صبر کا پیغام

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اور باصلاحیت اداکار عمران عباس کی جانب سے اُن کے مداحوں کے لیے ایک معنی خیز پوسٹ سامنے آئی ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عمران عباس نےاپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں اداکار اپنے گھر کے باغ میں بیٹھے ہیں اور ہمیشہ کی طرح پُرکشش نظر آرہے ہیں
تصویر کے کیپشن میں عمران عباس نے اپنے مداحوں کو صبر اور امن سے رہنے کا پیغام دیتے ہوئے لکھا کہ ’امن ایک ایسا عمل ہے جو روزانہ، ہفتہ وار اور ماہانہ کیا جاتا ہے جس کے ذریعے ہم آہستہ آہستہ اپنی منفی رائے کو بدلتے ہیں اور اپنے مقصد میں آنے والی رکاوٹوں کو ختم کر دیتے ہیں۔‘

عمران عباس نے لکھا کہ ’اور پھر اپنے مقصد کے لیے نئے ڈھانچے کی تعمیر کرتے ہیں جو ہمارے لیے مفید ہوتا ہے۔‘

اداکار نے لکھا کہ ’اِسی لیے میں کہتا ہوں کہ آپ کسی بھی کام کو کرنے میں جلد بازی نہ کریں، ہر کام کو پُرسکون انداز میں سرانجام دیں تاکہ آپ کو کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے
نہوں نے مزید لکھا کہ ’جب بھی آپ کوئی کام کریں تو آپ خود کو اندرونی طور پر بھی سکون سے محروم نہ کریں پھر چاہے آپ کے سامنے دُنیا کی کتنی ہی بڑی پریشانی کیوں نہ ہوں، کبھی بھی صبر کا دامن نہ چھوڑیں۔‘

عمران عباس کی صرف 7 گھنٹے قبل کی گئی اِس معنی خیز پوسٹ کو اب تک 24 ہزار سے زائد افراد لائک کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ اِس سے قبل عمران عباس نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں مداحوں کو نصیحت کرتے ہوئے لکھا تھا کہ چاہے جیسے بھی حالات ہوں ہمیشہ مثبت رہیں اور اپنی زندگی کے روشن پہلو دیکھیں۔
اداکار نے لکھا تھا کہ آپ اپنے کسی بھی مقصد کو حاصل کرنے کے لیے جتنی زیادہ محنت کریں گے تو آپ اُس کو حاصل کرنے کے بعد خود پر اُتنا ہی زیادہ فخر محسوس کریں گے