نامعلوم افراد نے علی زیدی کو ’لفافہ‘ کیسے دیا؟

پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت میں وفاقی وزیر علی زیدی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کو عزیر بلوچ سمیت دیگر اہم مشترکہ تحقیقاتی ٹیموں (جے آئی ٹی) کی رپورٹس ایک لفافے میں گھر پر موصول ہوئی تھیں۔


اے آر وائے نیوز کے ٹاک شو میں اینکر وسیم بادامی سے کی گئی گفتگو اس وقت پاکستان میں ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ ہے اور ہیش ٹاگ #میرے گھر کوئی لفافہ دے گیا، ہر کوئی استعمال کر رہا ہے۔

صحافی و اینکر حامد میر نے علی زیدی کے اس انکشاف پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’نا معلوم افراد نے کچھ مبینہ جے آئی ٹی رپورٹیں علی زیدی صاحب کو بھجوا دیں اور انہوں نے پانچ سال کے بعد انہیں بے نقاب کر دیا۔‘

سینکڑوں سوشل میڈیا صارفین علی زیدی کے اس انکشاف پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

علی زیدی نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ عزیز بلوچ کے بارے میں جے آئی ٹی رپورٹ جو سندھ حکومت نے شائع کی ہے وہ اصل نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اصلی جے آئی ٹی رپورٹ ان کے پاس ہے۔