پاکستان تحریک انصاف ویلفیئر ونگ کراچی کابینہ اراکین نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔

پاکستان تحریک انصاف ویلفیئر ونگ کراچی کابینہ اراکین نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔

حلف برداری تقریب کا انعقاد انصاف ہاؤس کراچی میں ہوا، مرکزی آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ نیازی نے ویڈیو لنک کے ذریعہ تمام اراکین سے حلف لیا، مرکزی صدر انصاف ویلفیئر ونگ حبیب ملک اورکزئی بھی سیف اللہ نیازی کے ہمراہ موجود تھے۔ اس موقع پر کراچی کابینہ اراکین نے سندھ کے تمام ریجنز کی حلف برداری تقریب ایک ساتھ منعقد کروانے پر مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری سید اظہرالحسن قادری کا بھی شکریہ ادا کیا۔

حلف اٹھانے والوں میں صدر کراچی اسلم علی جان، جنرل سیکریٹری سید مرغوب حسین، نائب صدر عدنان خان، نائب صدر عبدالصادق خان، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری ارشد مغل، ڈپٹی جنرل سیکریٹری قاضی وجاہت، سیکریٹری فائنانس طارق حسین اور سیکریٹری انفارمیشن سرمد بلال پاشا شامل،سینئر نائب صدر پیر میاں زبیر نے بھی مرکزی سیکریٹریٹ اسلام آباد سے حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔

کراچی سیکریٹریٹ میں ہونیوالی تقریب کے موقع پر تمام اراکین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عمران خان کے فلاحی مملکت اور مدینہ کی ریاست کے خواب کو پورا کرنے میں اپنی ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے۔

کراچی کابینہ اراکین نے ذمہ داریاں دینے اور اعتماد کرنے پر مرکزی آرگنائزر سیف اللہ نیازی، مرکزی صدر حبیب ملک اورکزئی، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری پاکستان سید اظہرالحسن قادری اور مرکزی کابینہ کا شکریہ ادا کیا۔

جاری کردہ:
سرمد بلال (پاشا)، سیکریٹری اطلاعات کراچی
پاکستان تحریک انصاف ویلفیئر ونگ