کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف کراچی یونین آف جرنلسٹس کے چیئرمین عمیر عل انجم عدالت پہنچ گئے

کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف کراچی یونین آف جرنلسٹس کے چیئرمین عمیر عل انجم عدالت پہنچ گئے ۔کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی،عدالت نے عمیر علی انجم کی درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی ۔تفصیلات کے مطابق کے یو جے نظریاتی کے چیئرمین عمیر علی انجم کی جانب سے کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی، درخواست گزار درخواست میں موقف اختیار کیا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جاری ہے کراچی کے مختلف علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جاری ہے گرمی کے دونوں میں اتنی لوڈشیڈنگ سے لوگ تنگ آگئے ہیں سیاسی جماعت صرف اور صرف سیاست کر رہی ہے کے الیکٹرک کو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے روکا جائے اور کے الیکٹرک کی جانب غفلت اور لاپرواہی پر نیپرا کو کارروائی کا حکم دیا جائے جس پر عدالت نے درخواست گزار کی درخواست فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی،درخواست پر سماعت جسٹس خادم حسین شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کرے گا