پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کو ان کی 53 برسی پر خراج عقیدت

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کو ان کی 53 برسی پر خراج عقیدت

قائداعظم کے سیاسی مشن کو پایئہ تکمیل پر پہنچانے کی جدوجہد میں مادرِ ملت قدم قدم پر اپنے بھائی کے شانہ بشانہ کھڑی رہیں: بلاول بھٹو زرداری

تحریکِ پاکستان کے دوران مسلمان خواتین میں جوش و جذبہ جگانے و منظم کرنے میں ان کا کلیدی کردار تھا: بلاول بھٹو زرداری

قائداعظم کی رحلت کے بعد ان کے فکر و مشن پر حملوں کے خلاف مادرِ ملت کی مزاحمت ہماری تاریخ کا روشن باب ہے: بلاول بھٹو زرداری

وہ پاکستان میں آمریت کے خلاف پہلی توانا آواز اور نظامِ جمہوریت کے متعلق عوامی امنگوں کی ترجمان تھیں: بلاول بھٹو زرداری

آج عزم کریں، قائداعظم اور مادرِ ملت کے افکار کی روشنی میں پاکستان کو ترقی پسند، مساوات اور جمہوریت کا گہوارہ بنا کر دم لیں گے: بلاول بھٹو زرداری