کویت قومی اسمبلی میں تارکین وطن کی تعداد کم کرنیکا بل منظور ہندوستانیوں کیلئے 15 فیصد اور پاکستانیوں کیلئے 3 فیصد کوٹہ مختص کیا جائیگا

کویت (طارق اقبال نمائندہ جیوے پاکستان ) کویت میں قومی اسمبلی کی کمیٹی نے مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کیلئے ،،کوٹہ،، مختص کرنے کے بل کی منظوری دے دی۔مقامی جریدہ عرب ٹائمز کے مطابق کویت قومی اسمبلی کی کمیٹی نے مختلف قومیتوں کا کوٹہ مختص کرنے کے بل کی منظوری دے دی جس کے مظابق سب سے زیادہ کوٹہ ہندوستانیوں کا ہو گا جو 15 فیصد ہو گا۔مصر اور سری لنکا سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کا کوٹہ 10 فیصد ہو گا،پاکستان،بنگلہ دیش اور ویت نام سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کا کوٹہ 3 فیصد مختص کیا جائے گا۔ دوسری طرف مملکت میں کرونا مریضون کی تعداد میں اضافہ کا رچحان گذشتہ روز بھی جاری رہا، پچھلے 24 گھنٹوں مزید638 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی، مملکت میں کرونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 49,944 ہو گئی، کرونا سے متاثرہ 520 افراد صحتیاب ہو گئے، کرونا سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 40,463 ہو گئی، مزید 3 افراد کرونا کے باعث انتقال کر گئے ،کرونا کے باعث لقمہ اجل بننے والوں کی مجموعی تعداد 368 ہو گئی۔کرونا کے زیر علاج مریضوں کی مجموعی تعداد 9,110 ہو گئی جن میں سے 157 کی حالت نازک بیان کی گئی ہے۔ نئے متاثرین میں 463 کویتی بھی شامل ہیں۔ احمدی گورنریٹ سے 195,جہراء گورنریٹ سے 141, عاصمہ سے 127,فروانیہ گورنریٹ سے 99 اور حولی گورنریٹ سے 76 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔علاقوں کے لحاظ سے سعدالعبداللہ سے 39, صباحیہ سے31, جا بر العلی سے25, صباح السالم سے 32, رقعہ سے 25 اور جابر الاحمد سے 23 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔