بھارتی شہری نے کورونا سے بچنے کیلئے سونے کا ماسک پہن لیا

کورونا وائرس کی جان لیوا وبا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور خطرناک وبا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے ماہرین کی جانب سے ہر شخص کو ماسک پہننے کی سختی سے ہدایت کی جا رہی ہے۔

ماسک کے اس استعمال کی وجہ سے جہاں اسکی مانگ میں اضافہ ہوا ہے وہیں نت نئے ڈیزائن کے منفرد ماسک مقبول ہو رہے ہیں
ایسے میں ایک بھارتی شہری نے سونے کا ماسک بنالیا جس کی مالیت 4 ہزار ڈالر اور 3 لاکھ بھارتی روپے ہے۔ بھارتی شہر پونا سے تعلق رکھنے والے شنکر کرادے اب جہاں بھی جاتے ہیں ان کے چہرے پر ایک سنہری ماسک ہوتا ہے۔

یہ ماسک مکمل طور پر سونے سے بنا ہے جبکہ ماسک پر سانس لینے کے لیے باریک سوراخ بھی بنائے گئے ہیں اور ڈور کی مدد سے چہرے پر لگایا گیا ہے۔ تاہم ماسک کے کی افادیت کے بارے میں خود شنکر بھی کوئی دعویٰ نہیں کرتے کیونکہ اس میں اگرچہ باریک سوراخ بنائے گئے ہیں لیکن کورونا وائرس ان میں سے باآسانی گزرسکتا ہے۔

سونے کا یہ ماسک بہت پتلا ہے اور شنکر کے مطابق انہیں سانس لینے میں کوئی دقت نہیں ہوتی۔

واضح رہے کہ شنکرکرادے کئی دولت مندوں کی طرح سونا پہننے کے شوقین ہیں۔

ان کے گلے میں سونے کا ہار اور بازوؤں میں بھی سونے کے کڑے پہنے ہوتے ہیں جبکہ ان کی تقریباً ہر انگلی میں قیمتی اور بھاری انگوٹھیاں بھی دیکھی جاسکتی ہیں