منڈی بہاولدین کی بزرگ شخصیت عبدالحمید بلند ممبر ایگزیکٹو باڈی کارپوریٹ گجرات چیمبر آف کامرس صدر شا تک منڈی بہاؤالدین کی ایگزیکٹیو ایڈیٹر نوید انجم فاروقی کی رہائشگاہ آمد اور اہم بات چیت

منڈی بہاولدین کی بزرگ شخصیت عبدالحمید بلند ممبر ایگزیکٹو باڈی کارپوریٹ گجرات چیمبر آف کامرس صدر شا تک منڈی بہاؤالدین کی ایگزیکٹیو ایڈیٹر نوید انجم فاروقی کی رہائشگاہ آمد اور اہم بات چیت۔

آج شام عبدالحمید بلند صدر شا تک جو منڈی بہاؤالدین کی تعمیر اور ترقی میں ہمیشہ کوشاں رہے ہیں انہوں نے نوید انجم فاروقی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جس میں درینہ مسائل کے حل کے لیے باہمی کوششوں پر زور دیا گیا انہوں نے ماضی سے متعلق اپنے تجربہ سے آگاہ کیا اور موجودہ مصروفیات پر بھی روشنی ڈالیں انہوں نے اپنی زندگی کے دلچسپ واقعات کا بھی ذکر کیا اور موجودہ دور میں بچوں کی تربیت کی کمی کی وجہ سے معاشرے میں ہونے والے اثرات پر بھی بات چیت کی ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کو بچوں کی تربیت کے لیے استعمال کرنا چاہیے اور چھوٹی چھوٹی اخلاقی باتوں سے ان کو آگاہ کرنا چاہیے یہ ایک لمبا اور صبر آزما کام ہے لیکن مستقل بنیادوں پر کیا جائے تو یقینی طور پر معاشرے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے نوید انجم فاروقی نے انہیں قائل کیا کہ وہ اپنی زندگی کے نچوڑ کو سامنے رکھتے ہوئے ہمارے پلیٹ فارم سے خاص طور پر بچوں کی تربیت کے حوالے سے کوئی سلسلہ شروع کریں ہم آپ سے برا تعاون کریں گے عبدالحمید بلند جو فوڈ کلرز کے حوالے سے بہت بڑا نام اور مقام رکھتے ہیں انہوں نے نوید انجم فاروقی کو فوڈ کلر فیکٹری کے دورے کی دعوت دی جو انہوں نے بخوشی قبول کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ پہلی فرصت میں وہ آؤں گا اور ان کے کام کو دیکھوں گا یہ ملاقات بہت خوشگوار رہی جس میں شہر کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے مختلف تجاویز زیر بحث آئے عبدالحمید بلند نے جیوے پاکستان ڈاٹ کام اور کلک نیوز نائن کی مثبت صحافت کی تعریف کی اور اس سلسلے کو جاری رکھنے کے لیے کہا اور مزید ترقی کے لئے دعا کی