غیر ملکی طالبعلم امریکا میں نہیں رہ سکیں گے

محکمۂ امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ نے غیر ملکی طالب علموں کے لیے اعلان کیا ہے کہ آن لائن کلاسیں لینے والے غیر ملکی طالب علم اب امریکا میں نہیں رہ سکیں گے۔

امریکی حکومت کے اعلان کے مطابق اب آن لائن کلاسیں لینے والے غیر ملکی طالب علموں کا امریکا میں رہنا غیر قانونی قرار پائے گا

امریکی محکمۂ امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ نے ہدایت کی ہے کہ غیر ملکی طلباء کو یا تو امریکا چھوڑنا ہو گا یا نئے سیمسٹر کے لیے کوئی آف لائن کورس لینا ہو گا۔

امریکی محکمۂ امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ قواعد کی پاسداری نہ کرنے والوں کو ملک بدری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Courtesy jang news