پاکستان کی خوبصورتی اور قدرتی حسن بے مثال ہے۔ عنایت رحمان گوندل ،خواجہ عابد حسین ،خواجہ محمد صدیق اور فلک شیر رانجھا کی خوبصورت پاکستانی علاقوں کی سیر

پاکستان کی خوبصورتی اور قدرتی حسن بے مثال ہے۔ عنایت رحمان گوندل ،خواجہ عابد حسین ،خواجہ محمد صدیق اور فلک شیر رانجھا کی خوبصورت پاکستانی علاقوں کی سیر۔اس حوالے سے جیوے پاکستان ڈاٹ کام کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان معزز شخصیات کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے جس کا کونا کونا حسین ہے شمالی علاقہ جات اپنی مثال آپ ہیں کرونا وائرس کے باعث زندگی کی سرگرمیاں محدود ہوچکی تھی موقع ملا تو دوستوں کے ساتھ مری کی سیر کو نکل آئے اچھے دوستوں کا ساتھ انسان کو ہمیشہ جوان رہنے میں مدد دیتا ہے ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمارے دوست سب مخلص ہیں اور ایک دوسرے کی بات سنتے بھی ہیں خیال بھی رکھتے ہیں اور ہم ایک دوسرے کی دوستی میں بور نہیں ہوتے کوئی نہ کوئی ہلہ گلہ کرتے رہتے ہیں دوستوں کو لطف اندوز ہونے کا موقع دیتے ہیں پاکستان کی سیر کرنے کا ہمیشہ لطف آتا ہے ۔صدر ٹاؤن ویلفیئر ایسوسی ایشن منڈی بہاوالدین عنایت الرحمن گوندل نے اپنے حالیہ دورہ مری کے حوالے سے بتایا کہ یہ بہت یادگار دورہ تھا دوستوں کے ساتھ بہت اچھا وقت گزرا ۔


خواجہ عابد فہیم ڈائریکٹر ایفل ٹاؤن منڈی بہاؤالدین کا کہنا تھا کہ کاروباری مصروفیات سے وقت نکالنا بڑا مشکل کام ہے لیکن دوستوں کی محفل ہو تو پھر مزہ دوبالا ہو جاتا ہے موقع ملتا ہے لیکن دوستوں کے کہنے پر ساتھ گئے اور بہت انجوائے کیا اس وقت موسم بہت اچھا اور سر سب نظارے اور سکون ہی سکون ہے ۔

خواجہ محمد صدیق معروف جیولر اور منی چینجر ہیں سپورٹس مین بھی رہ چکے ہیں لیکن زندگی کے دھندوں میں مصروف ہو کر وقت کی کمی کے باعث فرصت کے لمحے کم پاتے ہیں اس لئے جب دوستوں کے ساتھ ملے تو ضرور شیئر کرنے کو ترجیح دیتے ہیں مری کے دورے میں بھی انہوں نے وہ انجوائے کیا ۔
فلک شیر رانجھا مینیجنگ ڈائریکٹر فلک گارڈن منڈی بہاوالدین نے کہا کہ میں یہ وزٹ کا بھی بھلا نہیں سکوں گا بہت انجوائے کیا بہت اچھا وقت گزرا ہے خوب انجوائے کرتے رہے اور دوستوں کو لطف اندوز ہونے کا موقع ملا پاکستان بہت خوبصورت ملک ہے ہمیں اپنے خوبصورت علاقوں کو دیکھنا چاہئے ۔

رپورٹ نوید انجم فاروقی منڈی بہاوالدین