عوام کے تحفظ کے لیے بجلی معطل کی: کے الیکٹرک

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کے بعد بارہ بارہ گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کے لیے کے الیکٹرک نے عجیب جواز پیش کر دیا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک نے اپنے بیان میں کہا کہ گڈاپ، سرجانی، اورنگی، گلستان جوہر، شاہ فیصل، لیاری، اور کورنگی میں عوام کے تحفظ کے لیے بجلی کی فراہمی معطل کی گئی، جن علاقوں کی بجلی معطل کی گئی، وہاں جلد بجلی بحال کر دی جائے گی۔

ترجمان نے خبردار کیا کہ ان تمام علاقوں میں جہاں پانی کھڑا ہے، وہاں رہنے والے صارفین انتہائی احتیاط کا مظاہرہ کریں، شہری ٹوٹے ہوئے تاروں، کھمبوں اور بجلی کی تنصیبات سے بھی مناسب فاصلہ رکھیںکے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ انسانی جانوں کا تحفظ اس کی اولین ترجیح ہے، تاہم متعلقہ اداروں کی بر وقت کارروائی کے بغیر یہ ممکن نہیں، رین ایمرجنسی سے متعلق محکموں سے گزارش ہے کہ بجلی کی تنصیبات کے گرد کھڑے پانی کی فوری نکاسی کی جائے

Courtesy Ary news