پاکستان اور چین کے آزاد پتن پن بجلی منصوبے کی تعمیر کیلئے معاہدے پردستخط

پاکستان اور چین کے آزاد پتن پن بجلی منصوبے کی تعمیر کیلئے معاہدے پردستخط – 700 سو میگاواٹ سے زائد بجلی پیدا ہوگی اسلام آباد: آزاد پتن پن بجلی منصوبہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کاحصہ ہے جس پر ڈیڑھ ارب ڈالر کی لاگت آئے گی اوراس سے سات سو میگاواٹ سے زائد بجلی پیدا ہوگی اس منصوبے کیلئے ایندھن درآمد کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی اور یہ ملک میں سستی اور ماحول دوست توانائی کی پیداوار میں مدد دے گا۔
یہ منصوبہ دریائے جہلم پر واقع اور 2026 میں مکمل ہونے کی توقع ہے ۔ پاکستان اور چین نے آزاد پتن پن بجلی منصوبے کی تعمیر کیلئے ایک معاہدے پردستخط کئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں اس منصوبے کیلئے چائنہ GEZHOUBA کے ساتھ معاہدے پردستخط کی تقریب میں شرکت کی