ٹورنٹو پہنچنے والی پی آئی اے پرواز کا فضائی میزبان پرسرار طور پر لاپتا

فضائی میزبان یاسر پی آئی اے کی پرواز سے اسلام آباد سے ٹورنٹو پہنچا تھا، جہاں وہ ایمیگریشن ہونے کے بعد اچانک ہوٹل سے غائب ہو گیا ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ نے فضائی میزبان کی کینیڈا میں پرسرار گمشدگی کا نوٹس لے لیا، فضائی میزبان کے لاپتا ہونے کی اطلاع کینیڈا کے اسٹیشن منیجر نے ایئر پورٹ اتھارٹی کو دے دیجنرل منیجر فلائٹ سروسز کا کہنا ہے کہ فضائی میزبان یاسر کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، پی آئی اے انتظامیہ نے کینیڈین ایمیگریشن اتھارٹی کو بھی باضابطہ طور پر یاسر سے متعلق آگاہ کر دیا ہےجی ایم فلائٹ سروسز نے کہا کہ فضائی میزبان جنرل ڈکلیئریشن پر کینیڈا جاتے ہیں اور واپسی پر ایک بندے کی کمی پر کینیڈین ایمیگریشن کو اطلاع کرنا لازمی ہوتا ہے، گزشتہ ماہ بھی پی آئی اے کا لاہور بیس سے تعلق رکھنے والا فضائی میزبان کینیڈا میں غائب ہو گیا تھا جسے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

بتایا گیا کہ لاہور ایئر بیس سے تعلق رکھنے والا فضائی میزبان کچھ عرصے بعد پاکستان واپس آ گیا تھا اس کے خلاف کارروائی کا عمل جاری ہے

Courtesy Ary news