علی ظفر نے اپنی کرش کیلئے کونسا گانا گنگنایا تھا؟

پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار علی ظفر نے اپنے مداحوں کو وہ گانا گنگناکر سُنا دیا جو اُنہوں نے اپنی کرش کے لیے گنگنایا تھا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر علی ظفر نے اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ مشہور بھارتی گانا ’ہمیں تُم سے پیار کتنا‘ گنگنا رہے ہیں۔
ویڈیو میں علی ظفر نے کہا کہ ’میں نے یہ گانا اپنی پہلی کرش کے لیے گنگنایا تھا لیکن افسوس اُس نے مجھے ٹُھکرا دیا۔‘

گلوکار نے اپنے مداحوں سے کہا کہ ’آپ لوگوں کے ساتھ بھی ایسا ہوا ہوگا لیکن آپ کو اس کے لیے اُداس ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ زندگی میں بہت لوگ آتے جاتے ہیں اور زندگی یوں ہی چلتی رہتی ہے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’سب سے بڑھ کر ہمارے احساسات اور جذبات ہوتے ہیں۔‘

علی ظفر نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے بھی اِس حوالے اُن کے تجربات دریافت کیے۔

واضح رہے کہ گانا ’ہمیں تُم سے پیار کتنا‘ 1981میں ریلیز ہونے والی مشہور بھارتی فلم ’قُدرت‘ کا ہے اور اِس گانے کے گلوکار کشور کمار ہیں۔