تین ماہ بعد پریکٹس میچ کھیل کر بہت اچھا لگا: نسیم شاہ

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ تین ماہ بعد پریکٹس میچ ملا جو کھیل بہت اچھا لگا۔

دورہ انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم میں شامل نسیم شاہ نے کہا کہ ووسٹر میں موسم اچھا ہے ڈیوک بال کی وجہ سے بھی سوئنگ ملی۔

نوجوان فاسٹ باؤلر نے کہا کہ آہستہ آہستہ کنڈیشنز کے مطابق کھیلنے کی پریکٹس ہو رہی ہے، ڈیوک اور کوکوبرا بال میں فرق ہے
کوکوبرا بال خراب جلد ہو جاتا ہے زیادہ سوئنگ اور سیم نہیں ہوتا، ڈیوک بال بال جب تنگ کرنے پر آئے تو بہت تنگ کرتا ہے۔

سویٹر کیپ اور گلاسز امپائرز کو نہ پکڑانے کی پریکٹس کر رہے ہیں، موسم کی وجہ سے فیلڈرز کو پسینہ نہیں آتا بولرز کو ہی پسینے سے گیند چمکانا ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت کوشش کرتے ہیں کہ بال کو تھوک سے نہ چمکائیں، پسینے کے ساتھ بال شائن ہوتا رہا اچھا رہا۔

فاسٹ باؤلر محمد عباس نے کہا کہ سیریز سے پہلے بھجوانے کا فیصلہ بڑا اچھا ہے، کاونٹی کھیلنے کا بہت فائدہ رہا۔