آزاد پتن ہائیڈل پراجیکٹ کی تقریب، وزیر اعظم مہمان خصوصی ہوں گے

چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ آزاد پتن ہائیڈل پراجیکٹ کے دستخط کی تقریب آج ہو گی۔ جس میں وزیراعظم عمران خان مہمان خصوصی ہوں گےعاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ آزاد پٹن منصوبے کے لیے چائنا گژہوبا کے ساتھ معاہدہ طے پائے گا اور اس منصوبے پر ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی۔

گزشتہ روز چیئرمین سی پیک عاصم سلیم باجوہ نے کہا تھا کہ ایم 8 پر کام کا آغاز اولین ترجیح ہے۔ بلوچستان میں ہوشاب سے آواران تک 146 کلو میٹر سڑک کا منصوبہ ہے اور سی پی ڈبلیو ڈی سے منصوبے کی منظوری لے لی گئی ہےاُن کا کہنا تھا کہ منصوبے پر 26 ارب روپے کی لاگت آئے گی جبکہ سڑک آواران کے اضلاع کو دیگر علاقوں سے منسلک کرے گی اور یہ منصوبہ جنوبی بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی لائے گا

Courtesy hum news