آصف زرداری 2005 سے پارک لین کمپنی کے ڈائریکٹر نہیں، فاروق ایچ نائیک

آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کا کہنا ہے کہ آصف زرداری 2005 سے پارک لین کمپنی کے ڈائریکٹر نہیں۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پارک لین ریفرنس کی سماعت کے بعد آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری 2005 سے پارک لین کمپنی کے ڈائریکٹر نہیں، پارتھینون سے تو آصف علی زرداری کا کوئی تعلق ہی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بینک نے جان بوجھ کرڈیفالٹ کرنے پر کیس دائر کررکھا ہے، اسٹیٹ بینک گورنر کی جانب سے کوئی نوٹس جاری نہیں ہوا، ہم نے درخواست دی ہے کہ احتساب عدالت کوکیس چلانے کا اختیار ہی نہیں ہے

Courtesy jang news