فوادچودھری کا برطانیہ سے مطالبہ

وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی حکومت سابق وزیراعظم اورمسلم لیگ ن کے رہنما نواز شریف اور متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین کو پاکستان کےحوالے کرے، یہ ملزمان پاکستان کی عدالتوں کو مطلوب ہیں۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ برطانیہ میں ان دونوں کا قیام انصاف کے بنیادی اصولوں کی پامالی ہے

واضح رہےکہ سابق وزیراعظم نواز شریف لاہور ہائیکورٹ سے طبی بنیادوں پر ضمانت منظور ہونے کے بعد اس وقت لندن میں ہیں۔
دوسری جانب الطاف حسین کو 2015 میں انسداد دہشت گردی عدالت پاکستان سے قتل ، ٹارگٹ کلنگ ، غداری ، تشدد اور نفرت انگیز تقاریر کو بھڑکانے کے الزامات میں مفرور قرار دیا گیا تھا ۔ وہ 1992 سے لندن میں مقیم ہیں

Courtesy gnn news