معاون خصوصی ظفرمرزا بھی کورونا کا شکار

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں،ان کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کی انہوں نے خود تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز کی ہدایت کے بعد میں نے خواد کو گھر میں آئیسولیٹ کر لیا ہے،تمام احتیاطی تدابیر اختیار کر رہا ہوں،مجھے اپنی دعاوں میں یاد رکھیں،مجھے معمولی سی کورونا علامات ہیں۔

قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیر اطلاعات سندھ مرتضی وہاب،گورنر سندھ عمران اسماعیل،وفاقی وزیر امین الحق ،اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف ،سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق،لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی ، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سمیت متعدد سیاسی شخصیات بھی کورونا کا شکار ہو چکی ہیں

Courtesy gnn news