پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر آیت اللہ درانی انتقال کرگئے

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر آیت اللہ درانی انتقال کرگئے۔۔ڈاکٹرآیت اللہ درانی گزشتہ چند روز سے شدید علیل اور کوئٹہ کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے.

گورنر سندھ کا پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما آیت اللّہ درانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار

مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا

اللّہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔گورنر سندھ

—-
پی پی پی رہنما و صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کاسابق وفاقی وزیر آیت اللہ درانی کے انتقال پر انتہائی دکھ و افسوس کا اظہار

‏مرحوم آیت اللہ درانی صاحب انتہائی ،شفیق، عوام دوست ،منکسرالمزاج نظریاتی کارکن، ثابت قدم اور سادہ طبعیت انسان تھے، صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ

آیت اللہ درانی صاحب قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے سچے پیروکار ، اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے جانثار ساتھی رہے،صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ

آیت اللہ درانی کے انتقال پر بہت دکھی اورغمزدہ ہوں، صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ

‏پیپلز پارٹی کا ہر جیالا آیت اللہ درانی کے خاندان کے دکھ میں شریک ہے ،صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ

آیت اللہ درانی صاحب کے انتقال سے بڑا خلا پیدا ہوا ہے ،ان جیسے باصلاحیت وباکردار ، بے لوث انسان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جاتی رہے گی،صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ

اللہ تبارک وتعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم آیت اللہ درانی صاحب کو اپنی جوار رحمت میں بلند درجات اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین ۔‏صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ
——
پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنما و سابق وفاقی وزیر آیت اللہ درانی کے انتقال پر پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما طاہر ملک کا اظہار افسوس

کرونا وائرس کے باعث آیت اللہ درانی کے انتقال پر دکھ اور افسوس ہے۔ طاہر ملک

اللہ تعالی آیت اللہ درانی کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ طاہر ملک

آیت اللہ درانی سینئر سیاستدان اور بہترین شخصیت کے مالک تھے۔ طاہر ملک

اللہ تعالی آیت اللہ درانی کے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ طاہر ملک

عوام سے اپیل ہے کرونا وائرس سے بچاو کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ طاہر ملک
—-
اظہار افسوس و تعزیت۔

سینیٹر رحمان ملک کا ‏پی پی پی رہنماء، سابق رکن قومی اسمبلی و وزیر آیات اللہ درانی کے انتقال پر گہرے دکھ، رنج اور افسوس کا اظہار،

آیات اللہ درانی کے وفات پر دل بہت رنجیدہ ہوا ہے، سینیٹر رحمان ملک

ایک قریبی رفیق کی حیثیت سے اسکی وفات کو اپنا نقصان سمجھتا ہوں۔ سینیٹر رحمان ملک

مرحوم آیات اللہ درانی نے میرے ساتھ بلوچستان میں امن و امان و ترقی کیلئے بہت قریب سے کام کیا، سینیٹر رحمان ملک

بلوچستان میں امن و امان کی بحالی اور اپنے علاقے کیلئے انکی گرانقدر خدمات ناقابل فراموش ہیں، سینیٹر رحمان ملک

مرحوم آیات اللہ درانی کی سیاسی وسماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، سینیٹر رحمان ملک

مرحوم آیات اللہ درانی کے اہلخانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں سینیٹر رحمان ملک

اللہ تعالی مرحوم آیات اللہ درانی کی مغفرت فرمائے اور اہلخانہ کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔ سینیٹر رحمان ملک