آئی ایس پی آر نے پاک فوج سے متعلق پہلا ویڈیو گیم متعارف کروادیا

آئی ایس پی آر کی جانب سے پاک فوج کے آپریشنز سے متعلق پہلی ویڈیو گیم متعارف کرادی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ ’گلوریس ریزالو، آرمی گیم،امن تک سفر‘نامی گیم میں پاکستانی افواج کی وردی میں جدید اسلحہ اور ہیلی کاپٹرز کے ذریعے بری، بحری اور فضائی افواج مل کر دہشت گردوں اور دشمنوں کا مقابلہ کرتی ہیں۔ گیم کھیلنے والے شخص کو یونہی محسوس ہوتا ہے جیسے وہ اصل میں آپریشن کا حصہ ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ذاتی اکائونٹ سےایک پیغام میں گیم کا لنک شیئر کیا اور کہا ہےاس گیم کے ذریعے آپ کو پتا لگے گا کہ آپ کی فوج کیسے لڑتی ہے۔ اس گیم ’گلوریئس ریزالو‘ کو گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے



اپنا تبصرہ بھیجیں