لیونگ روم کے مزے اور ایڈونچر ایک ساتھ

ترکی میں خطروں کے کھلاڑی نے ہزاروں فٹ آسمان کی بلندی پر صوفہ پر بیٹھ کر پیراگلائیڈنگ کے ساتھ ٹی وی دیکھا اور چپس کے مزے بھی اُڑائے۔

ترکی سے تعلق رکھنے والے Hasan Kaval نامی خطروں کے کھلاڑی نے پیراگلائیڈنگ کرتے ہوئے لیونگ روم کے مزے لینے کیلئے ایک صوفہ پر لیمپ ٹی وی اسکرین لگائی اور پیراشوٹ لگایا اور پھر ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچ گیا۔

خطروں کے کھلاڑی نے چھلانگ لگاتے ہوئے نہ صرف پیراگلائیڈنگ کا منفرد انداز اپنایا بلکہ اس دوران صوفہ پر آرام سے بیٹھتے ہوئے اپنےجوتے تبدیل کر کے چپل پہنی پھر ٹی وی دیکھتے ہوئے کولڈرنگ اور چپس کے مزے بھی اُڑائے۔

بعدازاں پیراشوٹ کی مدد سے باآسانی زمین پر لینڈ کرگیا اور اپنے اس ایڈونچر کو بیحد انجوائے کیا۔