سیدناصرحسین شاہ کی ہدایات پر مون سون کی ممکنہ بارشوں کے پیشِ نظر انتظامات – ایم ڈی واٹر بورڈ اسداللہ خان نے موبائل ڈی واٹرنگ پمپس سمیت جیٹنگ راڈنگ مشین کو تیار رہنے کی ہدایت کردی

وزیربلدیات و اطلاعات سندھ سیدناصرحسین شاہ کی ہدایات پر مون سون کی ممکنہ بارشوں کے پیشِ نظر انتظامات کرنے کے احکامات

ایم ڈی واٹر بورڈ اسداللہ خان نے موبائل ڈی واٹرنگ پمپس سمیت جیٹنگ راڈنگ مشین کو تیار رہنے کی ہدایت کردی
واٹر بورڈ اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں
ممکنہ بارشوں کے پیش نظر تمام عملہ ڈیوٹی پر موجود رہے گا۔ ۔ سیدناصرحسین شاہ

جہاں جہاں پانی کھڑا ہونے کی شکایات ہوتی ہیں وہاں مشینیں پہلے پہنچادی جائیں۔ ۔سیدناصرحسین شاہ

پانی کھڑا ہونے کی صورت میں عملہ جلد سے جلد متاثرہ مقام پر پہنچے۔۔سیدناصرحسین شاہ

افسران کو بھی ہدایت دی ہے عملے کے شانہ باشانہ کام کریں۔ ۔سیدناصرحسین شاہ

واٹر بورڈ سمیت تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دے دی گئی ہے۔۔سیدناصرحسین شاہ

میں خود بھی کام کا جائزہ لینے کے لئے متاثرہ مقام کا دورہ کروں گا۔ ۔سیدناصرحسین شاہ

کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ۔سیدناصرحسین شاہ