5 جولائی 1977 کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے شرمناک اور تاریک ترین دن ہے: بلاول بھٹو زرداری

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا 5 جولائی، یوم سیاہ کے متعلق پیغام

5 جولائی 1977 کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے شرمناک اور تاریک ترین دن ہے: بلاول بھٹو زرداری

منتخب حکومت اور پہلے براہ راست منتخب وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کو جِن عناصر نے ہٹایا، وہ یا تو فضا میں نیست و نابود ہوگئے یا شرمناک زندگی گزار رہے ہیں: بلاول بھٹو زرداری

اس مکروہ عمل میں ملوث تمام کرداروں سے یہ ثابت ہوا کہ جرم و گناہ کی کوئی میراث نہیں ہوتی: بلاول بھٹو زرداری

موجودہ کٹھ پتلی کی طرح ہر غاصب حکمران کو اس آفاقی حقیقت کی سمجھ اور ادراک نہیں ہوتا: بلاول بھٹو زرداری

5 جولائی 1977ٰع کو آئین معطل، جمہوریت کو لپیٹا گیا، تمام شہری حقوق غضب، ترقی کے عمل کو روکا اور ہر سُو آمریت کے رنگ تھے: بلاول بھٹو زرداری

آمر کے ذاتی مفادات کو فروغ اور ان کو تحفظ دے کر پورے معاشرے کی بنیاد کو کرپشن پر رکھ دیا گیا: بلاول بھٹو زرداری

عدم برداشت اور انتہا پسندی کی آماجگاہیں بنا دی گئیں، کیونکہ آمروں کو فقط اپنے ذاتی مفادات عزیز تھے: بلاول بھٹو زرداری

چار دہائیاں گذرنے کے بعد بھی 5 جولائی 1977 کی بلا پاکستانی قوم کو پیچھا نہیں چھوڑ رہی: بلاول بھٹو زرداری

جمہوریت اب بھی پنپنے کے شروعاتی مراحل میں ہے، صوبائی خودمختاری کے نفاذ کی لیئے گنجائش محدود کی جا رہی ہے: بلاول بھٹو زرداری

عام شہری وباء اور ٹڈی دل کے رحم و کرم پر ہیں، مزدوروں کے سروں پر بے روزگاری کی تلواریں لٹک رہی ہیں: بلاول بھٹو زرداری

دو وقت کی روٹی اور انصاف مہنگا ہے، ہر گزرتے دن کے ساتھ غریب مزید غریب ہوتا جارہا ہے: بلاول بھٹو زرداری

موجودہ کٹھ پتلی حکومت 5 جولائی 1977 کے جرم کی انتہا ہے، لیکن اب پاکستان میں یہ باب ہمیشہ کے لئے بند ہونے والا ہے: بلاول بھٹو زرداری

مذہبی انتہا پسندی ، عسکریت پسندی ، فرقہ واریت اور لسانیت کو اپنی جابرانہ حکمرانی کو قائم رکھنے کے لئے ہتھیار بنانے والوں کو ہٹا دیا جائے گا: بلاول بھٹو زرداری

ان کو اسی طرح ہٹایا جائے گا، جیسے نسل پرستی اور نفرت کے بیوپاری جعلی عظماء کے مجسموں کو ہٹایا جا رہا ہے: بلاول بھٹو زرداری

پیپلز پارٹی نے آئین و جمہوریت کے لیئے بے مثال جدوجہد اور لازوال قربانیاں دیں ہیں، یہ جدجہد عوام کی حتمی فتح تک جاری رہے گی: بلاول بھٹو زرداری
—-
5 جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* 5 جولائی 1977 کو شہید ذوالفقار بھٹو کی منتخب حکومت کا تختہ الٹا کیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* اس دن ملک میں غیرقانونی طور پر مارشل لا نافذ کیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* جنرل ضیا کی مارشل لا نے ملک میں تاریخ، سیاست اور سماج پر بہت ہی بیانک اثرات مرتب کیے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* قوم ان اثرات کو آج تک کسی نہ کسی شکل میں بھگت رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* آج کا دن آمریت کی مذمت کرنے اور جمہوریت کو مضبوط کرنے کا دن ہے ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شہید بھٹو کی خدمت اور قربانی کو زبردست خراج تحسین پیش

عبدالرشید چنا
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ