اُشنا شاہ نے قائداعظم محمد علی جناح کا قول کیوں شیئر کیا؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا مشہور قول شیئر کیا گیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے) کی جانب سے مندر کی تعمیر کا کام روک دیا گیا ہے اور اِس ضمن میں جہاں سوشل میڈیا صارفین اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں تو وہیں معروف اداکارہ اُشنا شاہ نے بھی اس حوالے اپنا ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اُشنا شاہ نے اپنے ٹوئٹ میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا مشہور قول لکھا، جس قول میں پاکستان میں برابری، امن، یکسانیت کا پیغام دیا گیا ہے، اس کے علاوہ اقلیتوں کو بغیر کسی ڈر اور خوف کے اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کی آزادی کی بھی بات کی گئی ہ
واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے) نے مندر کا کام رکوادیاہے، ترجمان سی ڈی اے کا کہنا تھا کہ مندر بغیر نقشے کے بنایا جارہا تھا۔
اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے معاملے پر ترجمان سی ڈی اے نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ اسلام آباد کے ماسٹر پلان کے مطابق کوئی عمارت نقشے کی منظوری کے بغیر نہیں بنائی جاسکتی، متعلقہ افراد کو مندر کے نقشے کی منظوری کا کہا ہے