ملک مستحکم معیشت سے ہی مضبوط ہوتے ہیں اور صرف ایٹم بم کسی ملک کی مضبوطی کی ضمانت نہیں

تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خان وردگ نے کہا ہے کہ ملک مستحکم معیشت سے ہی مضبوط ہوتے ہیں اور صرف ایٹم بم کسی ملک کی مضبوطی کی ضمانت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس کے پاس سینکڑوں ایٹم بم تھے

مگر معاشی بدحالی سے دنیا کی دوسری سپرپاور ٹکڑے ٹکڑے ہوکر اپنا وجود کھو بیٹھی اور ایٹم بم اسے سہارا نہ دے سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پاکستان بدترین معاشی بدحالی کاشکار ہے اور حالات کو نہ سنبھالا گیا تو ملک کا استحکام خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ مہنگائی اور بے روزگاری کا طوفان ہے اور عوام اس میں غرق ہوتی چلی جارہی ہے۔
رحمت خان وردگ
0300-2270167