متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ13 لاکھ سے تجاوز

دنیا بھر میں مہلک وبا کے وار تھم نہ سکے ، امریکا میں مریضوں کی تعداد 29 لاکھ 35 ہزار سے زائد جبکہ اموات کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار سے زائد ہوچکی ہے ۔ برازیل میں ایک روز میں ایک ہزار 111 افراد جان سے گئے جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد64 ہزار 365 جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 15 لاکھ 78 ہزار سے زائد ہو گئی۔ روس میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 10 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہیں جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 74 ہزار سے زائد ہو گئی۔
بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں چوتھے نمبر پر برقرار ہے ،بھارت میں کورونا کیسز کی یومیہ تعداد کا نیا ریکارڈ قائم ہوا جہاں 24 گھنٹوں میں 24 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے۔بھارت میں 610 ہلاکتوں کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 19ہزار سے زائدجبکہ مریضوں کی تعداد 6لاکھ 73ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔
پیرو میں 10,412جبکہ اسپین میں کورونا کی دوسری لہرآئی ہے ، اسپین میں 28 ہزارسے زائدافراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ سپین میں کوروناسے متاثرہ افراد کی تعداد2 لاکھ 97 ہزارسے زائد ہے۔چلی میں 291,847 کیسز جبکہ 6,192افراد لقمہ اجل بن گئے۔برطانیہ میں کورونا سے 44 ہزارسے زائد افرادہلاک جبکہ 284,900 زائد افراد متاثرہیں۔
میکسیکو میں اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار سے زائدہوچکی ہے جبکہ 252,165افراد متاثر ہیں ۔ اٹلی میں کورونا سے 34 ہزارسےزائد افرادہلاک جبکہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 41 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ایران میں 11 ہزارسے زائد افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے، ایران میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2لاکھ37 ہزارسےبڑھ گئی ۔
ترکی میں 5 ہزارسے زائدافراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ جرمنی میں 9ہزار، فرانس میں 29ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، سعودی عرب میں 1,858، بنگلہ دیش میں کوروناسے 1,997، ساؤتھ افریقہ 3,026، کینیڈا میں 8,674 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ دنیا بھر میں کورونا سے 64 لاکھ 40 ہزار سے زائد فراد صحت یاب ہوچکے ہیں ۔

Courtesy gnn urdu