کراچی میں کل طوفان اور سیلاب کا خطرہ

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں کل سے گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی، تیز ہوائیں چلیں گی اور آندھی بھی آئے گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج رات اور صبح کے اوقات میں بوندا باندی شروع ہو جائے گی، کل شب سے شہر میں مون سون کی بارشوں کا آغاز ہو جائے گا اور اس کا سلسلہ گرج چمک کے ساتھ 2 دن تک جاری رہے گا۔

مون سون کی پہلی بارش 30 سے 40 ملی میٹر ریکارڈ کی جا سکتی ہے، بارش سے پہلے شہر میں حبس کی کیفیت اور آندھی کا بھی امکان ہے، مون سون کی پہلی بارش سے شہر میں سیلاب کی صورت حال کا بھی خدشہ ہے

courtesy ary news