عمران خان نے مشرف ریفرنڈم کے چیف پولنگ ایجنٹ ہونے کا حق ادا کر دیا ، سیکریٹری اطلاعات پی پی پی

مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو

عمران خان نے مشرف ریفرنڈم کے چیف پولنگ ایجنٹ ہونے کا حق ادا کر دیا ، سیکریٹری اطلاعات پی پی پی

سلیکٹڈ وزیراعظم نے ہر وہ بحران دوبارہ زندہ کر دیا جو مشرف نے پیدا کیا تھا ، مولابخش چانڈیو

سیاسی حکومتوں نے مشرف کے بحران ختم کئے عمران نے دوبارہ زندہ کر دئے ہیں ، مولابخش چانڈیو

مشرف نے ملک کو لوڈشیڈنگ اور اندھیرے دئے جو عمران خان واپس لے آئے ہیں ، مولابخش چانڈیو

آج کراچی سے خیبر تک شدید گرمی میں بجلی گھنٹوں غائب ہے ، مولابخش چانڈیو

مشرف گندم کا بحران چھوڑ گئے پیپلز پارٹی نے ختم کیا ، مولابخش چانڈیو

خان صاحب نے مشرف کی یاد میں وہی گندم کا بحران پیدا کر دیا ، مولابخش چانڈیو

مشرف کا دیا چینی کا بحران ہم نے ختم کیا خان صاحب نے دوبارہ پیدا کیا ، مولابخش چانڈیو

مشرف نے وفاق پاکستان پر کاری ضرب لگائی ، آصف زرداری نے وفاق کو جوڑا ، مولابخش چانڈیو

آج عمران خان پھر وفاق کی سلامتی پر حملہ آور ہیں، مولابخش چانڈیو

وفاق صوبوں کو مالی اور انتظامی اختیارات سے مضبوط ہوا ، مولابخش چانڈیو

عمران خان ایوب ، ضیاء اور مشرف کے مضبوط مرکز والا نظام چاہتے ہیں ، مولابخش چانڈیو

خان صاحب کو پارلیمنٹ اچھی لگتی ہے نہ آئین اور نہ بااختیار صوبے ، مولابخش چانڈیو

خان صاحب اپوزیشن کو کچل کر آمروں کی طرز پر حکومت کتنا چاہتے ہیں ، مولابخش چانڈیو

عمران خان عوام سے حقوق چھین کر مدت پوری کرنا چاہتے ہیں ، مولابخش چانڈیو

عمران خان عوام سے مشرف، ضیاء اور ایوب کا انتقام لینا چاہتے ہیں ، مولابخش چانڈیو

عمران خان اپنا وطیرہ بدلیں وگرنہ جیسے آمر عوام کے غضب کا شکار ہوئے یہ بھی ہوں گے ، مولابخش چانڈیو

جاری کردہ: میڈیا ٹیم